نئی دہلی، 27 مارچ(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کی طرف سے خلا میں اینٹی سیٹ لائٹ میزائل سے ایک لائیو سیٹ لائٹ کو مار گرائے جانے سے متعلق ’مشن شکتی‘ مہم کا صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے استقبال ہوئے بدھ کو کہا کہ یہ ٹیسٹ ہندوستان کی سائنسی صلاحیت اور ملک کی سلامتی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کی علامت ہے۔صدر رام ناتھ کووند نے کہاکہ مشن شکتی ہندوستان کے لیے بے مثال لمحہ ہے۔اینٹی سیٹ لائٹ میزائل کے ٹیسٹ سے ہندوستان کی سائنسی صلاحیت اور ہمارے لوگوں کو با اختیار بنانے اور سیکیورٹی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام متعلقہ لوگوں کو اس کیلئے مبارک باد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان نے خلائی شعبے میں جو کام کیا ہے، اس کا اصل مقصد ہندوستان کی حفاظت، ہندوستان کی اقتصادی ترقی اورہندوستان کی تکنیکی ترقی ہے۔آج کا یہ’مشن شکتی‘ یہ خواب کو محفوظ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ میں مشن شکتی سے منسلک تمام محققین اور دیگر ساتھیوں کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے اس غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے میں کردار ادا کیا ہے،ہمیں ہمارے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنی ٹویٹس میں کہاکہ ملک کے خلائی سائنسدانوں کو کامیابی کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔سیٹ لائٹ اینٹی فنگل میزائل کے کامیاب آغاز سے ملک دنیا میں ایک جگہ سپر پاور کے طور پر ابھرا ہے،آپ کی کامیابی پر ہر ملکی باشندے کو فخر ہے،ممکنہ کامیابیوں کے لئے میری دلی خواہشات۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہاکہ ہندوستان کو دنیا کا چوتھا سپر پاور بنانے، ملک کی سلامتی کو انتہائی مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دل سے مبارک باد۔ مہاجن نے کہاکہ خلا میں سپر پاور، ہندوستان کے ’مشن شکتی‘کو کامیاب بنانے کے لئے ہمارے سائنسدانوں، اہلکاروں کو بہت مبارک ہو۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے خلا میں اینٹی سیٹ لائٹ میزائل سے ایک لائیو سیٹ لائٹ کو مار گراتے ہوئے آج اپنا نام خلا سپر پاور کے طور پر درج کرایا اور ایسی صلاحیت حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔